ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن فرحان خلیل کی کار بم دھماکے میں شہادت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
کاربم دھماکہ بدترین اور کھلی دہشتگردی ہے، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کو بم دھماکوں اور دہشت گردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے ہرگز خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسپتال پہنچ گئے
رابطہ کمیٹی نے فرحان خلیل کی شہادت پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
کراچی19.....مارچ 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد سیفی کالج کے نزدیک ایم کیو ایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ-C 66کے جوائنٹ یونٹ انچارج فرحان خلیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کو بدترین اور کھلی دہشتگردی قراردیا ہے ۔اپنے ا ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کار بم دھماکہ بدترین کھلی دہشتگردی ہے ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کو بم دھماکوں اور دہشتگردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے ہرگز خوف زادہ نہیں کیا جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کراچی میں تسلسل کے ساتھ تعلیم و دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین ،علم و دانش ، ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا منظم سازش کا حصہ ہے، تاکہ شہر کا امن و امان تباہ و برباد کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا جاسکے۔۔رابطہ کمیٹی نے شہید ہونے والے ایم کیو ایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Cکے جوائنٹ یونٹ انچارج فرحان خلیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے شہر میں مسلسل قتل و غارت گری کے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو سفاک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، شہری یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لامحدود اختیارات دیئے جانے کے باوجود دہشت گردآزاد گھوم رہے ہیں کیا یہ نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ عشرت العباد خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ کار بم دھماکے میں فرحان خلیل شہید کے شہادت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے واقعے میں ملوث سفاک دہشت گرددوں کو لگام دی جائے اور انہیں فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔رابطہ کمیٹی نے فرحان خلیل کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور شہید کے مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔ بعد ازاں واقع کی اطلاع ملتے ہی ابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ، ڈاکٹر صغیر احمد، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اور شہید فرحان خلیل کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلاسہ دیا اس موقع اسپتال میں موجود کارکنا ن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اوردھاڑیں مار مار کر روتے اور ایک دوسرے کو دلاسے دیتے نظر آئے۔