ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔19مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن محمد ظفر کے والد طارق جاوید, لانڈھی سیکٹر یونٹ85کے جوائنٹ انچارج محمد ناصر کے والد محمد عبدالخالق اور کورنگی سیکٹر یونٹ 70کے کارکن محمد شبیر کی والدہ محترمہ آمنہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔