ایم کیوایم شہدء اسیر کمیٹی کے رکن کے بھائی فیصل نصیب کے انتقال پر الطاف حسین کاظہار افسوس
کراچی :۔۔۔۔19مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہداء اسیر کمیٹی کے رکن اجمل نصیب کے چھوٹے بھائی فیصل نصیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکا شریک ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔