Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 3/19/2013
ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے، الطاف حسین
29 مقامات پر بیک وقت کامیاب اجتماعات ایم کیوایم کی ملک گیر عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انشاء اللہ عوام کا یہ اتحاد آئندہ انتخابات میں حق پرستوں کیلئے حیران کن نتائج کا سبب بنے گا ۔
تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بیک وقت پاکستان کے 29 مقامات پر اتنے بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرکے دکھائیں
ملک بھر میں منعقدہ اجتماعات کو کامیاب بنانے پر کارکنان وعوام کوالطاف حسین کا خراج تحسین
لندن ۔۔۔19، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں میرپورخاص سمیت ملک بھر کے 29 مقامات پرمنعقدہ اجتماعات میں بھرپورشرکت کرنے اور ا جتماعات کو کامیاب بنانے پرایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کو زبردست خراج تحسین اوراپنا پیار پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور حق پرستانہ پیغام ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ۔ پاکستان کے 29 مقامات پر بیک وقت منعقد ہونے والے ایم کیوایم کے اجتماعات میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ایم کیوایم کی ملک گیر عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھر یہ بات ببانگ دہل کہتا ہوں اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بیک وقت پاکستان کے 29 مقامات پر اتنے بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرکے دکھائیں ۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماعات میں بھرپورشرکت کرنے اور اجتماعات کو کامیاب بنانے پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات بالخصوص شعبہ خواتین کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ جناب الطاف حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ملک بھر میں یوم تاسیس کے اجتماعات کی لمحہ بہ لمحہ کارروائیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے محنت ولگن سے کام کرنے پر ایم کیوایم سوشل میڈیا ونگ پاکستان ، برطانیہ ، امریکہ ، کینڈا کے تمام ارکان کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں شاباش دی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، ملک بھر کے عوام میں شعوری بیداری پائی جاتی ہے ،انشاء اللہ عوام کا یہ اتحاد آئندہ انتخابات میں حق پرستوں کیلئے حیران کن نتائج کا سبب بنے گا اور فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔جناب الطاف حسین نے یوم تاسیس کے اجتماعات کے سلسلے میں مؤثر حفاظتی اقدامات پر رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ کے تمام افسران اور ایک ایک اہلکار کے کردار کو سراہا اور ایم کیوایم سے تعاون پرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے دلی تشکر کا اظہار کیا ۔

12/22/2024 9:55:57 PM