میرپورخاص میں ایم کیوایم کامرکزی یومِ تاسیس ،قاسم علی رضاکی کتاب کااجراء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا کی تحریرکردہ کتاب ’’چارہ گر۔۔۔الطاف حسین‘‘کااجراء کیاگیا۔کتاب چارہ گرالطاف حسین کاباقاعدہ اجراء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرمحمدفاروق ستار،انیس احمدقائم خانی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے میرپورخاص کے گامااسٹیڈیم میں منعقدہ ایم کیوایم کے29 ویں یومِ تاسیس کے مرکزی اجتماع میں کے موقع پرکیا۔