پروفیسرسبط جعفر کے قتل سے تعلیمی حلقوں میں ایک خلا پیداہو گیاہے،اے پی ایم ایس او
لیاقت آباد ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر کے بہیمانہ قتل پر افسوس اور اظہار مذمت
قاتلوں کو فی الفور گرفتا ر کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،صدر پاکستان ،وزیر اعظم سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبدالوہاب اورو اراکین مرکزی کابینہ نے لیاقت آباد ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر کے بہیمانہ قتل پر شدید افسوس اور اظہار مذمت کیا ہے۔پروفیسر سبط جعفر کا قتل شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے ۔ایک بیان میں مرکزی کابینہ کا کہنا تھا کہ پروفیسرسبط جعفرکے قتل سے تعلیمی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیداہو گیاہے ،انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کا ایک ایک کارکن لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،گورنر سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر سبط جعفر کے قاتلوں کو فی ا لفور گرفتا ر کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔قبل ازیں مرکزی کابینہ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کے بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔