ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و اراکین کی یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری
کراچی :۔۔۔18، مارچ 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد، کیف الوریٰ ، سیف یار خان ، مرکزی رہنماء عامر خان نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے 29ویںیوم تاسیس کے موقع پر یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور سلامی پیش کی ۔اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء کی لازوال قر بانیوں پر انہیں زبردست خراج عقید ت پیش کیا ۔