یم کیوایم کے زیر اہتمام 29یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے لال قلعہ گرؤانڈعزیزآباد میں منعقدہ اجتماع
کراچی :۔۔۔۔18، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں میرپور خاص کے گاما اسٹیڈیم کی طرح کراچی میں لال قلعہ گرؤانڈعزیزآباد میں یوم تاسیس کا ایک بڑااجتماع منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ز ڈاکٹر نصرت ، محترمہ نسرین جلیل و اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس ، شاہد لطیف ، محترمہ آنسہ ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیر احمد ،سیف یار خان ، کیف الوریٰ اور مرکزی رہنماء عامر خان ، سابق حق پرست وزراء ، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،علمائے کرام ، تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں خواتین، بزرگ ، نوجوانوں ، بچوں ، اور بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کو بغور سماعت کیا ۔ اجتماع کے سلسلے میں پنڈال میں شرکا ء کے لئے فرشی نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ پنڈال کے اندر اور دونوں اطراف کو ایم کیوایم کے سہ رنگی پر چموں ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات ، کراچی کے مختلف سیکٹر و یونٹس کی جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قدآوراور دیدہ زیب تصاویر ، تہنیتی بینرز ، آویزاں کئے گئے تھے جن پر یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات درج تھے جبکہ پنڈال میں ایک خوبصورت اسکرین لگائی گئی تھی جس پر قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی تصویر کا عکس نمایاں تھا ۔ جبکہ اجتماع کی کوریج کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے لئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔جیسے ہی لندن سے قا ئد تحریک جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر آمد کا اعلان ہوا تو پنڈال میں موجود شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ایم کیوایم کے مشہور ترانے مظلوموں کا ساتھی ہے الطاف حسین پر انتہائی پر جوش انداز میں فلک شگاف نعروں پر اپنے ہر دلعزیز قائد کا استقبال کیا ۔ بعدازاں 18مارچ کی مناسبت سے ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے مجلہ دیپ اورتحریکی ترانوں پر مشتعمل آڈیو کیسٹ کا اجرا بھی کیا گیا