میرپورخاص کے بچوں کی جانب سے29ویں یوم تاسیس کی مناسب ٹیبلو
میرپورخاص کے گامااسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے29ویںیوم تاسیس کے موقع پرمیرپورخاص کے بچوں نے29ویںیوم تاسیس کی مناسب ٹیبلوپیش کیاجس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کامظاہرہ کیااورتالیاں بجاکرٹیبلوپیش کرنے والوں بچوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ٹیبلوپیش کرنے والے بچے جن میں نوجوان طلبہ وطالبات شامل تھے جنہوں نے سندھ ،بلوچستان پنجاب اورخیبرپختون کے ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جس میں تمام صوبوں کی ثقافت کواجاگرکیااس موقع پربچوں نے گانے پررقص بھی کیا۔بچوں کے ٹیبلومیں مرکزی کرداراسٹیج وٹی وی معروف فنکارامجدرانانے اداکیا۔