میرپورخاص کی معروف شخصیات اوربرادری کے لوگوں کی ایم کیوایم میں شمولیت
میرپورخاص کی معروف شخصیات رئیس دلاوربگری،عمرہالیپوٹو،چوہدری نویدعالم،چوہدری ندیم باجوہ،فاروق باجوہ اوررشیدباجوہ سمیت مختلف قومیتوں اوربرادری کے معززین اپنے ساتھیوں اوربرادری کے افرادکے ہمراہ ایم کیوایم میں غیرمشروط طورپرشمولیت کرلی ہے۔ایم کیوایم میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان انہوں نے میرپور خاص کے گامااسٹیڈیم میں منعقدہ ایم کیوایم 29ویں یومِ تاسیس کے مرکزی اجتماع کے موقع پرکیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والی تمام شخصیات اوربرادریوں کے معززین کاایم کیوایم میں خیرمقدم کیااورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔