الطاف حسین کاایک منٹ کاجادو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے 29یوم تاسیس کے اجتماعات میں شریک لاکھوں عوام کو ایک منٹ کیلئے مکمل خاموش کرواکراپنی کرشماتی قیادت کاجادوایک مرتبہ پھرجگادیااورپوری دنیاکوحیران کر دیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں تین تک گنتی گنتاہوں اورمیرپورخاص کے مرکزی اجتماع سمیت تمام اسٹیشنوں پرموجودعوام ایک منٹ کی خاموشی اختیارکرکے ثابت کردیں کہ وہ الطاف حسین کے چاہنے والے عوام ہیں اس موقع پرجناب الطاف حسین نے ایک دوتین کہااورگامااسٹیڈیم میرپورخاص جہاں لاکھوں عوام موجودتھے اس سمیت دیگرمقامات پرمکمل خاموشی چھاگئی اورایسامعلوم ہواجسے یہاں کوئی موجودہی نہیں۔ جناب الطاف حسین نے کی ہدایت پرخاموشی کایہ انوکھامظاہرہ دیکھ کرپرنٹ والیکٹرونک میڈیاکے نمائندے،مبصرین حیران رہ گئے۔