میرپورخاص ،مرکزی جلسہ عام مجموعی خبر
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا29واںیومِ تاسیس 18مارچ کو پاکستان سمیت دنیابھرمیں انتہائی جوش وخروش سے منایاگیایوم تاسیس کے سلسلے میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں29سے زائدمقامات پریومِ تاسیس کے اجتماعات منعقدکیے گئے،یومِ تاسیس کے اجتماعات سے قائدتحریک جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اورفکرانگز ٹیلیفونک خطاب کیااورپاکستان سمیت دنیابھرمیں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورحق پرست عوام سمیت پنڈال میں موجودایک ایک فردکودل کی گہرائیوں سے ایم کیوایم کے 29ویں یومِ تاسیس کی مبارکبادپیش کی۔29ویںیومِ تاسیس کا مرکزی اجتماع صوبہ سندھ کے شہرمیرپورخاص کے گامااسٹیڈیم میں ہواجس میں میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے تمام قومیتوں،مختلف زبانوں،برادریوں اورمذاہب کے ماننے والے افرادبہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پراپنے بھرپوراعتماد کااظہارکیا۔یومِ تاسیس کے مرکزی اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار،رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی،گلفرازخان خٹک،یوسف شاہوانی ،ایم کیوایم شمولیت اختیارکرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی سردارنبیل گبول کے علاوہ میرپورخاص زونل کمیٹی انچارج فریداحمدخان ودیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پراسٹیج پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزانیس احمدقائم خانی،ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی کے دیگراراکین موجودتھے۔میرپورخاص میں ایم کیوایم29ویںیومِ تاسیس کے سلسلے میں زبردست انتظامات کیے گئے تھے اور میرپورخاص کے مشہورومعروف اوروسیع گامااسٹیڈیم کوپنڈال کادرجہ دیکراس میں زمین سے 11فٹ بلنداور50فٹ چوڑاسندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی، اجرگوں،مٹی کے برتن،لکڑی کافرنیچر سے انتہائی دیدہ زیب اسٹیج بنایاگیاتھاجس میں سندھ کی قدیم ثقافت کواجاگرکیاگیاتھا،اسٹیج کے عقب میں سادہ اسکرین لگائی جس پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصویرنمایاں تھی،اسکرین پر’’29واںیوم تاسیس جلسہ عام قائدتحریک جناب الطاف حسین کاخطاب،۱۸مارچ۲۰۱۳ء گامااسٹیڈیم میرپورخاص ‘‘جلی حروف میں تحریرتھا،پنڈال میں80ہزارسے زائدکرسیاں لگائی تھی جودیکھتے ہی دیکھتے کچھ دیرمیرپورخاص کے عوام سے میں بھرگئی اورپنڈال میں جگہ کم پڑگئی جس کے باعث بڑی تعدادمیں عوام نے پندال کے باہرکھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاخطاب سماعت کیا۔پنڈال سے جناب الطاف حسین کے خطاب کوبراۂ راست دنیابھرمیں عوام تک پہنچانے کیلئے سوشل میڈیاکیمپ لگایاگیاجبکہ پنڈال میں طبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل ایڈکمیٹی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کیمپس لگائے گئے جبکہ پنڈال کے داخلی راستوں پرلٹریچرکمیٹی کے اسٹالزلگائے گئے تھے ۔جلسہ کی کاروائی کاآغازتلاوت قرآن پاک سے ٹھیک چاربجے ہوااورسابق حق پرست صوبائی وزیرعبدالحسیب نے قرآن پاک کی تلاوت کی اوراس کاترجمہ پیش کیا۔ٹھیک پانچ بجکرتیس منٹ پراسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرایم کیوایم مشہورترانہ ا’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے ۔۔۔الطاف حسین‘‘بجایاگیاجس پرمرکزی اجتماع کے لاکھوں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیا اورپرجوش اندازمیں ترانے کاساتھ دیا۔اس موقع پرشرکاء پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی اورمختلف اقسام کے پرندے آزادکیے گئے۔جناب الطاف حسین نے میرپورخاص سمیت تمام اسٹیشنوں پرموجودعوام کودل کی گہرائیوں سے 29ویںیوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورمیرپورخاص عوام کیلئے اہم اعلانات اورمطالبات کیے ۔