سبط جعفر سمیت تمام بیگناہ ہوں کے قاتلوں کو سزا دینا ریاست کافر یضہ ہے،الطاف حسین
قتل کسی کابھی ہو وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے خواو ہ سنی کا ہو یا شیعہ کا ہو .ارباب اختیار سے ایک بار پھر اپیل کر تا ہوں کہ خدا را اس دہشت گردی کو بند کرائیں ،الطاف حسین
لندن۔۔18مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وحشی اور درندہ صفت قاتلوں کے ہاتھو ں لیاقت ڈگری کالج کے پرنسپل اور معر وف مرثیہ گو سبط جعفر کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفا ظ میں مذمت کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے سانحہ عباس ٹاؤن پر اپنے ردعمل میں واضح طو ر پر کہا تھا کہ فرقہ واریت کے نام پر معصوم شہریوں کے قتل عام میں وہ کالعدم گروپس ملوث ہیں جنہیں آج بھی درپردہ سرکاری سرپرستی حاصل ہے آج کر اچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود گذشتہ ہفتے محترمہ پروین رحمن کو قتل کیا گیا ، رنچھوڑ لائن میں تین رو ز قبل ایم کیوایم کے دو ہمدرداور کل حیدر آباد میں تین کارکن وہمدرد شہید کئے گئے ۔آج میڈیا رپورٹس کھل کر بتارہی ہیں کہ انتہا پسند کالعدم گروپس نے کراچی کے بعض علاقوں کو ’’ علاقہ غیر ‘‘ میں تبدیل کر کے وہاں اپنے خود ساختہ قوانین نافذکر دیئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان علا قوں میں گھسنے سے قاصر ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ اہل تشیع پورے ملک میں موجود ہیں لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ صرف کراچی او رکوئٹہ میں اہل تشیع افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے ؟ قتل کسی کابھی ہو وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے خوا وہ سنی کا ہو یا شیعہ کا ہو ، سبط جعفر سمیت تمام بیگناہ ہوں کے قاتلوں کو پکڑ نا سزا دینا ریاست کافر یضہ ہے اور میں ارباب اختیار سے ایک بار پھر اپیل کر تا ہوں کہ خدا را اس دہشت گردی کو بند کرائیں ۔جناب الطاف حسین نے سبط جعفر کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کر ے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تو فیق دے ۔
*****