جو پودا قائد تحریک جناب الطاف حسین نے29 برس پہلے لگایا تھا اب وہ تناور درخت بن چکا ہے ڈاکٹر فاروق ستار
غریب متوسط طبقے کے لوگ تیزی کے ساتھ اس کی چھاؤں کو محسوس کر رہے ہیں اور اس کے سائے تلے جمع ہورہے ہیں. دہشت گردوں کی جانب سے حیدر آباد میں ہمارے ساتھیوں کو شہید کرنا ہمارے حوصلے پست کرنے کی سازش ہے .حیدر آباد سائٹ میں ایم کیوایم آفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے تین کارکنان کی شہادت پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
اتوار کی شب ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو پر ایم کیوایم کے 29ویں تاسیس کے موقع پر تجدید عہد وفا کی تقریب کے شرکاء سے خطاب۔
کراچی۔۔۔مارچ2013ء