پروفیسر سبط جعفر کے بیہمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ مذمت۔
پروفیسر سبط جعفر کے قتل کا واقعہ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات سازش ہے ، رابطہ کمیٹی
شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار ۔پروفیسر سبط جعفر کے قتل کا نوٹس لیا جائے او ر قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے
کراچی :۔۔۔۔18، مارچ 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر کی بہیمانہ قتل کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش قر اردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرکے اسے آگ اور خون کی ہولی میں نہلانا چاہتے ہیں اورپروفیسر سبط جعفر کے قتل کا واقعہ بھی اسی سازش کا ایک حصہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے پرزور مطالبہ کیا کہ و ہ پروفیسر سبط جعفر کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور ان عوامل کا نوٹس بھی لیں جو کہ ایک مخصوص کمیونٹی کا کراچی میں قتل عام کررہے ہیں اس میں ملوث قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے ۔
*****