پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس۔
ایم ایم عالم پاکستان کے قومی ہیرو تھے ان کے انتقال سے پاکستان ایک بہادر نڈر انسان سے محروم ہو گیا۔ ایم ایم عالم نے 1965جنگ میں جس طرح ملک کی حفاظت کیلئے دشمنو ں کے سامنے ڈٹ ۔کر مقابلہ کیاا س کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے۔
لندن۔۔۔۔18مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم ایم عالم نے 1965جنگ میں جس طرح ملک کی حفاظت کیلئے دشمنو ں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا س کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم عالم پاکستان کے قومی ہیرو تھے ان کے انتقال سے پاکستان ایک بہادر نڈر انسان سے محروم ہو گیا ،ایم ایم عالم نے پاکستان کی حفاظت کے لئے جس طر ح اپنی خدمات پیش کی ہے اس پرمیں ان کو خراج عقیدت پیش کر تاہوں۔انہوں نے ایم ایم عالم کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کر تے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھے سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہے ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ایم ایم عالم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ بر ادشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین ۔
*****