Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا قیام، پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام


ایم کیوایم کا قیام، پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
 Posted on: 3/17/2013
ایم کیوایم کا قیام، پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، الطاف حسین 
فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اور غریب متوسط طبقے کے عوام کی حکمرانی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے 
ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
لندن ۔۔۔17، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا قیام ،پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور غریب متوسط طبقے کی حکمرانی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے ۔ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب ایوانوں میں بھیج کر ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام میں دراڑیں ڈال دی ہیں یہی نہیں بلکہ حق پرست منتخب نمائندوں نے تحریک کے سچے نظریئے اور میرے حق پرستی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے انسانی خدمت کی ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کے بعد سے ملک میں موروثیت اور جاگیرداریت کی بنیاد پر انتخاب جیتنے کا رجحان دم توڑرہا ہے ۔ انہوں نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی تمام ترکامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کے مرہون منت ہے اور ایم کیوایم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیگی ۔ایم کیوایم حقوق کے حصول اور ملک سے موروثی سیاست ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کی ملک بھر میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ 

12/22/2024 8:30:08 PM