Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

۔18مارچ کو یومِ تاسیس کا جلسہ ملک میں بڑی تبدیلی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ رضا ہارون


۔18مارچ کو یومِ تاسیس کا جلسہ ملک میں بڑی تبدیلی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ رضا ہارون
 Posted on: 3/17/2013
۔18مارچ کو یومِ تاسیس کا جلسہ ملک میں بڑی تبدیلی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ رضا ہارون
عوام 18 مارچ کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنائیں
سردار نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت سے واضح ہوگیا کہ لوگ ایم کیوایم کی طرف آرہے ہیں
آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کرابھریگی اور ملک میں تبدیلی لائیگی
میرپورخاص:۔۔۔17؍ مارچ 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے کہاکہ عوام 18مارچ کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنارکریں اورالطاف حسین بھائی اورایم کیوایم کے ہاتھ مضبوط کریں۔یہ بات انہوں نے گامااسٹیڈیم میرپورخاص میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی،سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل اورزونل کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔رضاہارون نے کہاکہ 18مارچ یوم تاسیس کاجلسہ ملک میں انقلاب کی نویدثابت ہوگا،سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت سے واضح ہوگیاکہ لوگ ایم کیوایم کی طرف آرہے ہیں کیونکہ وہ جاتنے ہیں کہ مستقبل میں ایم کیوایم ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی جوملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپاکریگی۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کاآغازہوچکاہے اور18مارچ کویومِ تاسیس کاجلسہ ملک میں بڑی تبدیلی کاسنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ملک کے تمام حصوں سے اپنے امیدوارکھڑے کریگی اورعوام کی تائیدسے بھرپورکامیابی حاصل کریگی۔رضاہارون نے کہاکہ یہی وقت ہے وہ لوگ جوایم کیوایم میںآناچاہتے ہیںآگے آئیں اورنبیل گبول کی طرح حق وسچ کی جدوجہدمیں شامل ہوجائیں۔رضاہارون نے کہاکہ میرپورخاص کی رونقیں اوراس شہر کے عوام کاجوش وخروش اس بات کی غمازی کررہاہے کہ وہ نہ صرف ایم کیوایم کے ساتھ ہیں بلکہ قائدتحریک الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہدمیں شامل بھی ہیں۔انہوں نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے بتایاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان تیاریوں میں دن رات مصروف عمل ہیں اورجلدتیاریوں کوحتمی شکل دی جائیگی۔

12/22/2024 8:22:45 PM