Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس پر میرپورخاص زون کے زیراہتمام مہاجر کالونی گراؤنڈ میں’’پتنگ میلے ‘‘کا انعقاد


ایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس پر میرپورخاص زون کے زیراہتمام مہاجر کالونی گراؤنڈ میں’’پتنگ میلے ‘‘کا انعقاد
 Posted on: 3/17/2013
ایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس پر میرپورخاص زون کے زیراہتمام مہاجر کالونی گراؤنڈ میں’’پتنگ میلے ‘‘کا انعقاد
’’پتنگ میلے‘‘ حق پرست عوام اور معززین شہر کی شرکت، میلے میں مختلف اقسام کی پتنگیں اڑائی گئیں 
’’پتنگ میلے‘‘ میں رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، سی ای سی، ایس ٹی سی اور زونل کمیٹی کے ارکان کی شرکت
میرپور خاص کے عوام کا جوش و خروش بتارہا ہے کہ وہ الطاف حسین کے سچے سپاہی ہیں، اشفاق منگی
تصاویر 
میرپورخاص:۔۔۔17؍ مارچ 2013ء 
میرپورخاص میں18مارچ کوایم کیوایم کے 29ویںیومِ تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے سلسلے میں ایم کیوایم میرپورخاص زون کے زیراہتمام مہاجرکالونی گراؤنڈ میں ’’پتنگ میلے‘‘کاانعقادکیاگیاجس میں میرپورخاص کے حق پرست عوام خصوصاً ماؤں،بہنوں،نوجوان ،بچوں،بچیوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، معززین شہرسمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے مختلف اقسام کی رنگ برنگی پتنگیں اڑائی اور لطف اندوز ہوئے ۔پتنگ میلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی ،رضاہارون، شاکر علی جاوید کاظمی ، ارشاد کمالی،سابق صوبائی وزراء عادل صدیقی ،خالدبن ولایت،شبیراحمدقائمی،حق پرست اراکین اسمبلی وسیم احمد،علیم الرحمن، سیف الدین خالد ،سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادرخانزادہ،سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل ،سندھ تنظیمی کمیٹی اورزونل کمیٹی کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مہاجرکالونی گراؤنڈکسی میلے کا سماں پیش کررہاتھاجہاں موجود خواتین ،بچوں،نوجوان طلبہ وطالبات کاجوش قابل دیدتھا۔دریں اثناء پررابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست اراکین اسمبلی نے گراؤنڈ میں موجود خواتین ،ماؤں،بہنوں،بچیوں اورطالبات میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے مہندی اورچھوڑیاں بھی تقسیم کیں۔پتنگ میلہ میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہاکہ عوام کاجوش وخروش اس بات کی نویدہے کہ میرپورخاص کے عوام قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں جو18مارچ کوگامااسٹیڈیم میں ہونے والے 29ویںیومِ تاسیس کے جلسے میں بڑی تعدادمیں شرکت کرکے جلسے کوکامیابی سے ہمکنارکریں گے اورثابت کردینگے کہ وہ صرف الطاف حسین کے سپاہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح میرپورخاص کے عوام قائدتحریک الطاف حسین سے پیارومحبت کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ الطاف حسین میرپورخاص کے عوام سے پیارمحبت اورعقیدت رکھتے ہیں اقائد تحریک جناب الطاف حسین یومِ تاسیس کے جلسہ سے خطاب کریں میرپورخاص کے غیور،بہادرداورمحبت کرنیوالے عوام کیلئے اہم اعلانات بھی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی اورسندھ کے قدیم خاندان کے سپوت سردارنبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت کو جناب الطا ف حسین کے نظریہ حق پرستی کی سچائی اورمظلوموں کی فتح قراردیا ۔

12/22/2024 8:49:45 PM