حیدرآباد سائٹ ایریا میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیمانہ واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شدید مذمت
مسلح حملہ آور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سز ادی جائے
لندن ۔۔۔17، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد سائٹ ایر یامیں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیما نہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جناب الطا ف حسین نے حملہ آورں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں اور ہمدردوں عظیم ، سرفراز اورشیر نوناری کی المناک شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جورا رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین اور متعلقین کو صبر کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔واضح رہے کہ اس واقعہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن عظیم کے علاوہ نوناری گوٹھ اور بہارکالونی سے تعلق رکھے والے دو ہمدرد شہید جبکہ سائٹ سیکٹر کے ایک کارکن واحد نوناری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے کارکن اورہمدرد پیر کو میر پورخاص میں ایم کیوایم کے یوم سیس کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں حیدر آباد سائٹ آفس پہنچے تھے ۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلح حملہ آور قاتلوں کوفی الفور گرفتار کر کے قرا ر واقعی سز ادی جائے ۔