ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،اشفاق منگی،یوسف شاہوانی، گلفرازخان خٹک کا میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم کادورہ
۔18مارچ 2013ء کو ایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں جلسے گاہ کی تیاریوں کاجائزہ لیا
میرپورخاص میں29ویں یومِ تاسیس کے مرکزی جلسہ اور جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں تیاریوں زوروشورسے جاری
یومِ تاسیس پر پورے میرپورخاص شہرکورنگ برنگے برقی قمقموں،جھالروں،پرچموں،بینرز اور اسکرینوں سے خوبصورتی سے سجا دیا گیا
جلسے میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے رابطہ کمیٹی،منتخب عوامی نمائندوں پرمشتمل ٹیموں کی عوام سے ملاقاتیں
بازاروں،شاپنگ سینٹروں،پلازاوں کادورہ،تاجروں اور دکانداروں میں ہینڈبلز کی تقسیم
میرپورخاص۔۔۔۔16مارچ 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،اشفاق منگی،یوسف شاہوانی، گلفرازخان خٹک نے میرپورخاص کے گامااسٹیڈیم کادورہ کیااور18مارچ 2013ء کوایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں جلسے گاہ کی تیاریوں کابغورجائزہ لیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جلسہ گاہ کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے ملاقات کرکے تیاریوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی اورجلسہ گاہ کی تیاریوں میں حصہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے تیاریوں میں مصروف کارکنان کوسخت گرمی اورتیزدھوپ کے باوجود دل جمی سے کام کرنے پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیر خالدبن ولایت،ارکان سندھ اسمبلی علیم الرحمن ،عبدالوسیم،سندھ تنظیمی کمیٹی اورزونل کمیٹی کے ارکان بھی موجودتھے۔میرپورخاص میں ایم کیوایم کے29ویںیومِ تاسیس سے جلسہ سے جناب الطاف حسین کے فکرانگز ٹیلیفونک خطاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی اورمیرپورخاص زونل کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ گزشتہ کئی روزسے جاری ہے اوراس سلسلے میں میرپورخاص کورنگ برنگی برقی قمقموں،جھالروں،ایم کیوایم کے پرچموں،تہنیتی پیغامات وانقلابی اشعارپرمبنی بینرزاور پینافیلکس سے اسکرینوں پرمشتمل جناب الطاف حسین کی تصاویرسے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاہے جبکہ میرپورخاص کے داخلی وخارجی راستوں سمیت تمام اہم شاہراہوں،چوراہوں پراستقبالیہ کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں ایم کیوایم کے ترانوں کی ریکارڈنگ کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے جس پرعلاقے کے پرجوش نواجوان والہانہ رقص کرتے نظرآرہے ہیں،شہرمیں مختلف ریلیاں نکالی جاری ہیں جوشہرکاگشت کر کے میرپورخاص کی رونقوں میں چارچاندلگارہی ہیں،جلسہ گاہ میں لوگوں کی زیادہ سے تعدادمیں شرکت کیلئے میرپورخاص سمیت قرب وجوارکے تمام ،گاؤں دیہاتوں میں بڑے پیمانے پرعوامی رابطہ مہم کاسلسلہ بھی جاری ہے جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،منتخب حق پرست اراکین اسمبلی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین،زونل کمیٹی کے عہدیداران اوردیگرذمہ داران شرکت کرکے عوام سے ملاقات کررہے ہیں اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے جلسہ گاہ میں بھرپورشرکت کی دعوت دے رہے ہیں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی اوردیگرذمہ داران پرمشتمل ٹیمیں میرپورخاص کے بڑے بازاروں،شاپنگ سینٹروں،پلازاوں کادورہ کرکے تاجروں،پتھاریداروں اوردکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کرکے ہینڈبلز تقسیم کررہے ہیں اورانہیں جلسہ عام میں شرکت کی زبانی دعوت دے رہے ہیں۔