Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی اولّین ترجیح پاکستان کے عوام کی بلاتفریق خدمت ہے۔سید سردار احمد


جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی اولّین ترجیح پاکستان کے عوام کی بلاتفریق خدمت ہے۔سید سردار احمد
 Posted on: 3/17/2013
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی اولّین ترجیح پاکستان کے عوام کی بلاتفریق خدمت ہے۔سید سردار احمد
اندرون سندھ کے دیہاتوں میں تقریباً 2 کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے مختص فنڈ سے ترقیاتی کام کروانے پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کو خراج تحسین
کراچی۔۔۔۔16مارچ 2013ء 
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید سردار احمد نے ارکان قومی اسمبلی کے مختص شدہ ترقیاتی فنڈ زسے سندھ کے مختلف گوٹھوں اور دیہاتوں میں تقریباً 2کروڑ روپے مالیت سے ترقیاتی کام کروانے اور سندھ کے دور دراز گاؤں گوٹھوں میں بجلی کی سہولیات پہنچانے پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت کے اصول پر کامل یقین رکھتی ہے اور خدمت کو اقتدار سے مشروط نہیں سمجھتی بلکہ عوامی خدمت کو فرض سمجھ کر ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حق پرست نمائندے سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی میں بھی مصروف عمل رہتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بلاتفریق رنگ ، نسل اورقومیت ، صرف سچے انسانی جذبوں کے تحت عوام کی حقیقی خدمت کی ہے اور حق پرست نمائندے خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کے مختص ترقیاتی فنڈ سے سندھ کے بے شمار گوٹھوں اور دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے جن میں اسکولوں کی تعمیر ،گاؤں گوٹھوں میں گلیوں کی استرکار ی ، روڈ وں کی تعمیر ، واٹر ٹینک اور نالوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز کی تقلید کرتے ہوئے دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی دیہی و پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

12/22/2024 9:13:52 PM