Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کل انشاء اللہ میرپورخاص میں ایم کیوایم کا تاریخی جلسہ ہوگا ۔الطاف حسین


کل انشاء اللہ میرپورخاص میں ایم کیوایم کا تاریخی جلسہ ہوگا ۔الطاف حسین
 Posted on: 3/17/2013
کل انشاء اللہ میرپورخاص میں ایم کیوایم کا تاریخی جلسہ ہوگا ۔الطاف حسین 
تمام قومیتوں کے عوام ثابت کردیں گے کہ وہ تمام ترپروپیگنڈوں کے باوجودایم کیوایم کے ساتھ ہیں
دیگر سیاسی کارکنان بھی آگے بڑھ کرنبیل گبول کی طرح ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکریں
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ تمام نسلی ولسانی اکائیوں ، مسلکوں اورمذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں
پاکستان کی ایلیٹ کلاس میرے خلاف ہے اوروہ میرے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کرتے ہیں
میرپور خاص کے گامااسٹیڈیئم میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے گفتگو
میرپورخاص ۔۔۔17 مارچ 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کل انشاء اللہ میرپورخاص میں تاریخی جلسہ ہوگا اورتمام قومیتوں کے عوام اپنے اتحادسے ثابت کردیں گے کہ وہ تمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج میرپور خاص کے گامااسٹیڈیئم میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی جن میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان، بزرگ اورخواتین شامل تھیں۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر کارکنوں کو پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورلیاری سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت سے آگاہ کیاتووہاں موجود کارکنوں نے زوردارنعرے لگاکراس کازبردست خیرمقدم کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دیگر سیاسی کارکنوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی آگے بڑھ کرنبیل گبول کی طرح ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکریں کیونکہ آنے والا وقت ایم کیوایم کاہے ۔ انہوں نے نبیل گبول کی شمولیت پر سندھ کے تمام عوام کوبھی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستا ن کے 98فیصدغریب ومتوسط طبقہ کے عوام خواہ وہ ان کی قومیت،زبان، مسلک،عقیدہ یامذہب کچھ بھی کیوں نہ ہو،خواہ وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں، ہندو ہوںیاکسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ، سب انسان ہیں اورسب ایک جیسے مسائل کاشکارہیں، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک کی تمام نسلی ولسانی اکائیوں ، مسلکوں اورمذاہب کے ماننے والوں کوانکے مساوی حقوق حاصل ہوں،اسی لئے پاکستان کی ایلیٹ کلاس میرے خلاف ہے اوروہ میرے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کرتے ہیں،یہ طبقہ نہیں چاہتاکہ میں پاکستان میں آؤں۔انہوں نے کہاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کی جدوجہدمیں میں برسوں سے جلاوطن ہوں، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان شہید ہوگئے جوآج مجھے بہت یادآرہے ہیں۔ میں اپنے ان شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے فلسفہ حقیقت پسندی اورعملیت پسندی پرعمل کرتے ہوئے ایم کیوایم میں شامل ہوجائیں۔ سندھ کے باشعورکاعوام فیصلہ ہے کہ وہ آنے والے الیکشن میں ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ کریں گے اورایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص زون کے عہدیداروں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ کل کا جلسہ تاریخی ہوگا اورتمام قومیتوں کے عوام اس کوکامیاب بنائیں گے
 

12/22/2024 9:27:12 PM