ڈاکٹر طاہر القادری اپنے عقیدت مندوں اور کارکنوں کو ہدایت کردیں کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیں، الطاف حسین
میرپورخاص میں کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب کے موقع پر الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔17، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنے عقیدت مندوں اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہدایت کردیں کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے اس اعلان کہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے گی ، کے بعد یہ اپیل اتوار کی سہ پہر میرپورخاص میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کی ۔