Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نبیل گبول کی شمولیت سے ملک میں اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملے گا ،الطاف حسین


نبیل گبول کی شمولیت سے ملک میں اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملے گا ،الطاف حسین
 Posted on: 3/17/2013
نبیل گبول کی شمولیت سے ملک میں اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملے گا ،الطاف حسین
وطن عزیز کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے عین مطابق بنانا چاہتے ہیں، الطاف حسین
دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنی اپنی جماعتوں اور ایم کیوایم کے طرزعمل کا موازنہ کریں اورایم کیوایم میں شامل ہوکر پاکستان کو آزادوخودمختاربنانے میں ایم کیوایم سے تعاون کریں
نبیل گبول اوران کے ہزاروں ساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم
لندن۔۔۔17، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری سے سابق وفاقی وزیراورپیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اوران کے ہزاروں ساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں متحدہ قومی موومنٹ میں خوش آمدید کہاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبیل گبول ایک معزز سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو قیام پاکستان سے بھی پہلے کراچی میں قیام پذیر ہے اور جس کے افراد نے قیام پاکستان سے پہلے بھی کراچی سے انتخابات میں کامیابیاں حاصل کیں۔ جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہنبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت سے ملک میں اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملے گا ،ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں مختلف لسانی اکائیوں کے درمیان اخوت ، محبت مں اضافہ ہوگا اورہم سب مل کر وطن عزیز کو ایک ایسی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے عین مطابق ہوگی۔ جناب الطاف حسین نے دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنی اپنی جماعتوں اور ایم کیوایم کے طرز عمل کا موازنہ کریں اور موازنہ کرنے کے بعد وہ بھی ایم کیوایم میں شامل ہوکر پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال اور آزادوخودمختار پاکستان بنانے میں ایم کیوایم سے تعاون کریں ۔جناب الطاف حسین نے نبیل گبول کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرن والے ان کے ہزاروں ساتھیوں کوبھی کھلے دل سے خوش آمدیدکہااور انہیں مبارکباد پیش کی۔

12/22/2024 9:55:55 PM