لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدروں محمد مدثر اور محمد فراز کی شہادت پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
زخمی ہونے افراد کے جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔16مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے میٹھادر کپڑاامارکیٹ میمن مسجد کے قریب لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرکے ایم کیوایم کے ہمدروں محمد مدثر اور محمد فرازشہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ اورافسوس کی اس گھڑی کے موقع پرآپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین) انہوں نے زخمی ہونے افراد کے جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔