پارلیمنٹ کے پانچ سال پورے ہونا مثبت اور جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اگر ایم کیوایم حکومت کاساتھ نہ دیتی تووہ اپنے پانچ سال پورے نہیں کرپاتی اور آج وہ جمہوری دور کے پانچ سال پورے ہونے کا کریڈٹ نہ لے پاتے
پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جمہوریت کی گاڑی اپنی پٹری پر مستقل نہ چل سکی اور کوئی بھی جمہوری حکومت اپنے پانچ سا ل پورے نہ کرسکی
کراچی ۔۔۔16 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے پانچ سال پورے ہونامثبت اورجمہوری عمل کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جمہوریت کی گاڑی اپنی پٹری پر مستقل نہ چل سکی اور کوئی بھی جمہوری حکومت اپنے پانچ سا ل پورے نہ کرسکی لیکن یہ امرخوش آئندہے کہ موجودہ اسمبلی نے اپنے پانچ سال پورے کئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے اپنے پانچ سال پورے کرنے کے خوش کن دعوے اپنی جگہ لیکن اگرایم کیوایم گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہرکڑے اورآزمائش کے وقت میں حکومت کاساتھ نہ دیتی توحکومت اپنے پانچ سال پورے نہیں کرپاتی اورآج وہ جمہوری دور کے پانچ سال پورے ہونے کاکریڈٹ نہ لے پاتے۔