رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے مین بازاروں، شاپنگ سینٹرز ،پلازاؤں اور اہم شاہراہوں کا دورہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست عوامی نمائندے عوام میں گھل مل گئے
دکانداروں، تاجروں اور عوام میں 18 مارچ کے جلسے کے ہینڈبلز تقسیم کیے اور شرکت کی دعوت دی
یہ الطاف حسین کا نظریہ ہے جس نے منتخب نمائندوں اور عوام کے درمیان حائل فرق ختم کردیا
تصاویر
میرپورخاص:۔۔۔16؍ مارچ 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی،یوسف شاہوانی،گلفرازخان خٹک کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے ہفتے کی شام میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے مین بازاروں، شاپنگ سینٹرز،پلازاوں اوراہم شاہراہوں وچوراہوں کا دورہ کیااور دکانداروں ،تاجروں اورعوام سے ملاقات کرکے ہینڈبلزتقسیم کیے اورانہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پیر18مارچ کو میرپورخاص کے معروف گاما اسٹیڈیم میں ہونیوالے ایم کیوایم کے29 ویں یومِ تاسیس کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ایم کیوایم کے وفدمیں سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ وسابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائمی، سابق صوبائی وزیرخالد بن ولایت، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی وسیم احمد،علیم الرحمن ،ایم کیوایم میرپور خاص زونل کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان شامل تھے ۔ایم کیوایم کے وفدنے بلدیہ شاپنگ سینٹر،کلاتھ مارکیٹ،کاؤبازار،اسٹیشن چوک،مارکیٹ چوک،رشیم گلی ،نارکلی اور شاہی بازارمیں جولری شاپس،دکاندارں،ہوٹلوں کے مالکان،گوشت،دودھ اورپھول وسبزی فروشوں،پیٹرول وسی این جی اسٹیشن پرجاکرتاجروں،دکانداروں اورعوام سے ملاقات کی اورانہیں18مارچ کے تاریخی جلسہ عام کے ہینڈبلزتقسیم کیے ،وفدنے میرپورخاص کی مختلف شاہراہوں اورچوراہوں کاپیدل دورہ کیااورمنی بسوں،رکشاؤں،چن چی رکشاؤں،ٹیکسیوں اوردیگرگاڑیوں میں سوارعوام میں ہینڈبلز تقسیم کیے اورانہیں قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے 29ویںیوم تاسیس کے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست عوامی نمائندے اورایم کیوایم کے دیگرذمہ اران میرپورخاص کی تاجربرادری،دکانداراورعوام گھل مل گئے جنہیں اپنے درمیان دیکھ کرعوام حیرت زدہ رہ گئے اورانہیںیقین نہیںآرہاتھاکہ یہ اسمبلیوں کے منتخب نمائندے ہیں جوان کے درمیان عام لوگوں کی طرح گھل مل گئے ہیں۔اس موقع پراشفاق منگی،گلفرازخان خٹک اوریوسف شاہوانی نے کہاکہ یہ قائدتحریک الطاف حسین کانظریہ ہے جس نے منتخب نمائندوں اورعوام کے درمیان حائل فرق ختم کردیاہے کیونکہ ایم کیوایم کے تمام نمائندے عام عوام میں سے ہیں جنہیں الطاف حسین بھائی نے ایوانوں سے منتخب کرواکرعوام کی خدمت کی ذمہ دارای سونپی ہے۔