Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد 98 فیصد مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک جاری رہی گی،اشفاق منگی


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد 98 فیصد مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک جاری رہی گی،اشفاق منگی
 Posted on: 3/16/2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد 98 فیصد مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک جاری رہی گی،اشفاق منگی
ایم کیوایم سندھ کے غریب مظلوم عوام پر ہونیوالے ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی
کل جو کچھ سندھ اسمبلی میں ہوا وہ تاریخ کا سیاہ ترین کارنامہ ہے جسے سندھ کے عوام رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے
سندھ کے مظلوم و محکوم عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر صحافی برادری،دانشور،قلم کار حضرات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افرادکی خاموشی معنی خیز ہے
شعبہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جو ملک کی مضبوطی اور اس کے استحکام کیلئے اپنا بھر پور کرردار ادا کررہا ہے
گلفراز خان خٹک ،عادل صدیقی،شبیر احمد قائمی اور فرید احمد کا میرپور خاص کے گلیکسی گارڈن میں جناب الطاف حسین کی جانب سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب 
میرپورخاص:۔۔16؍ مارچ 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد98فیصد مظلوم ومحکوم عوام کے حقوق کے حصول تک جاری رہی گی،ایم کیوایم سندھ کے غریب مظلوم عوام پرہونیوالے ظلم وستم کے خلاف آوازاٹھاتی رہے گی اورانہیں ان کاجائزحق دلاکردم لے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میرپور خاص کے گلیکسی گارڈن میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے پرنٹ والیکٹرونک میڈیاسے وابستہ صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ظہرانے کی تقریب میں میرپورخاص پریس کلب،سندھ صحافی سنگت پریس کلب،نیشنل پریس کلب، ایوان صحافت اورمیڈیا کلب کے صدرو،سیکریٹری جنرل واراکین، اینکرپرسنز، صحافتی تنظیموں اورانکے عہدیداران،اخبارات کے ایڈیٹر سمیت صحافی برادری نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک،سابق صوبائی وزیرعادل صدیقی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و سابق صوبائی وزیر شبیراحمدقائمی اور میرپورخاص زون کے انچارج فریداحمدخان نے بھی خطاب کیااس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشادکمالی،یوسف شاہوانی ، حق پرست اراکین اسمبلی،میرپوخاص زونل کمیٹی کے اراکین اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔اشفاق منگی نے تمام دانشوروں،صحافیوں، اینکر پرسنز ، قلم کاروں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو پیر18 مارچ کو گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں ایم کیوایم کے29ویں یوم تاسیس کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ،سرمایہ دارانہ نظام اورموروثی سیاست کے مکمل خاتمے کیلئے جدوجہدکررہی ہے اورچاہتی ہے کہ ملک پر89فیصدمظلوم ومحکوم عوام کی حکمرانی قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافت آزادہے اورصحافی اپنے قلم کادرست استعمال کرتے ہوئے ظالموں کانہ صرف ہاتھ روکتے ہیں بلکہ عوام پرڈھائے جانیوالے مظالم کوپوری دنیاکے سامنے پیش کرتے ہیں،صحافی برادری کاکام ہے کہ وہ عوام کواصل حقائق آگاہ کرے اور معاشرے سے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے اپنے قلم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کل بھی سندھ کے عوام کے ساتھ تھی اورآئندہ بھی ان کے حق کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی، ۔قبل ازیں گلفرازخان خٹک،عادل صدیقی،شبیراحمدقائمی اورفریداحمدخان نے ظہرانے شرکاء کوایم کیوایم کے29ویںیومِ تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ صحافت ملک کاچوتھاستون ہے جونہ صرف ملک کوسہارادیئے ہوئے بلکہ ملک کی مضبوطی اوراس کے استحکام کیلئے اپنابھرپورکرارداراداکررہاہے۔
 

12/22/2024 9:57:36 PM