قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں
18مارچ کو میرپور خاص کے غیور عوام دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکیں گے
18مارچ کا جشن کوئی عام جشن نہیں بلکہ 18 کروڑ سے زائد عوام کے نظریے کی سالگرہ کے جشن کا دن ہے
پوسٹ آفس میرپورخاص میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے فہیم الطافی،سیدعبد الوسیم، خالد بن ولایت،شبیر احمد قائم خانی، فرید احمد،ڈاکٹر ظفر کمالی و دیگر مقررین کا خطاب
میرپورخاص:۔۔۔16مارچ2013ء
ایم کیوایم بلاامتیاز رنگ ونسل ،زبان اورمذہب عوام کی بے لوث خدمت کرنے والی جماعت ہے ،18مارچ کسی فردکی سالگرہ کادن نہیں بلکہ 18کروڑعوام کے اس نظریے کی سالگرہ کادن ہے جس نے ملک بھرکے مظلوم ومحکوم عوام کوشناخت دی اورانہیں سراٹھاکرجینے کاحق دیا۔ان خیالات کااظہارحق پرست اراکین سندھ اسمبلی فہیم الطافی،سید عبدالوسیم ، خالدبن ولایت اورسابق صوبائی وزیروآئی ایس ٹی سی کے جوائنٹ انچارج شبیراحمدقائمی نے میرپورخاص کے پوسٹ آفس چوک پر18مارچ کوگامااسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے29ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران ایک بڑی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارنرمیٹنگ سے میرپور خاص زونل کمیٹی کے انچارج فریداحمدخان،جوائنٹ انچارج ڈاکٹرظفرکمالی کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔کارنرمیٹنگ میں میرپورخاص کے معززین اورحق پرست عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں بزرگوں اورنوجوانوں کی تعدادنمایاں تھی۔کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کاوقاربلندکرناچاہتے ہیں،آج جوحال پاکستان کاہے اس میں غریب عوام کاجینامحال ہوکررہ گیاہے،جولوگ پاکستان کولوٹ کھسوٹ کرتباہی کے دہانے پرلائے وہی آج پاکستان کے سب سے بڑے خیرخواہ اوروفاداربنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جنگ دوفیصدمراہات یافتہ طبقے سے ہے جس نے پاکستان پرقبضے کیلئے عوام کوتقسیم درتقسیم کیا،قائدتحریک جناب الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہوں نے تمام قومیتوں اورمذاہب کے ماننے والے لوگوں کوایک گلدستے کی شکل میں متحدومنظم کررکھاہے۔انہوں نے کہاکہ میرپورخاص الطاف حسین کے چاہنے والوں کاشہرہے اور18مارچ کوایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس کے دن میر پور خاص کے عوام دو فیصد مراہات یافتہ طبقے کے تابوت میںآخری کیل ٹھوکیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہرمیں جلتی روشنیاں،بینرزاوربڑی اسکرینیں دیکھ کرلگ رہاہے کہ18مارچ کا جشن کوئی عام جشن نہیں بلکہ 18 کروڑ سے زائد عوام کے نظریے کی سالگرہ کے جشن کادن ہے جویقینامیرپورخاص کے عوام کیلئے فخرکی بات ہے۔انہوں نے کارنرمیٹنگ کے شرکاء اور ملک بھرکے عوام کوایم کیوایم کے 29ویں یومِ تاسیس کی پیشگی مبارکباددیتے ہوئے انہیں18مارچ کوگامااسٹیڈیم میں ہونیوالے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی اورکہاکہ سازشوں سے نہ پہلے ایم کیوایم یاالطاف حسین کے نظریے کوختم کیاجاسکاہے اورنہ آئندہ کیاجاسکتاہے،نظریہ الطاف حسین ان مشعلوں کی مانندہے جوکراچی سے کشمیرتک ایک ایک گلی اور کوچے میں پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہیں اورغریب ومتوسطہ طبقے کے مظلوم عوام کواندھروں سے نکال کران میں شعورآگہی بڑھارہی ہیں۔اس موقع پرمیٹنگ کے شرکاء نے قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اور18 مارچ کے جلسہ میں بھرپورشرکت کرکے اسے تاریخی جلسہ عام بنانے کی یقین دہانی کرائی۔