کوہستان میں کوسٹر کھائی میں گرنے کے المناک حادثے میں پاک فوج کے متعدد جوانوں اور افسران کی شہادت اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے اتنے افسران اور جوانوں کی شہادت بڑا سانحہ اور قومی نقصان ہے، الطاف حسین
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان پاک فوج، شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن۔۔۔16، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوہستان میں کوسٹر کھائی میں گرنے کے المناک حادثے میں پاک فوج کے 24 سپاہیوں سمیت افسران کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ کوسٹر کے کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے اتنے افسران اور جوانوں کی شہادت بڑا سانحہ اور قومی نقصان ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان پاک فوج ، شہید ہونے والے افسران اور سپاہیوں کے لواحقین اور زخمی جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کوسٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے فسران اور جوانوں کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور زخمی جوانوں کو جلد ومکمل صحتیابی عطا کرے ۔