قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی جانب سے جوزف کالونی ، بادامی باغ لاہور کے متاثرین مسیحی بھائیوں میں راشن سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔
لاہور۔۔۔۔11 مارچ 2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جوزف کالونی ، بادامی لاہورکا دورہ کیا اور مسیحی بھائیوں میں راشن و پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچائیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی ، ڈاکٹر زیب النساء ، ضلع صدر لاہور ارشاد الحق چوہدری، ماہ بانو، شہناز سہیل سمیت سینٹرل پنجاب کمیٹی و لاہور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیف یار خان نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے۔ اس موقع پر مسیحی برادری نے ایم کیو ایم کی جانب سے راشن سمیت دیگر ضروریات زندگی پہنچانے اورمشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کے بھرپور تعاون پر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔