Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل ’’خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر ‘‘ کا افتتاح


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل ’’خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر ‘‘ کا افتتاح
 Posted on: 3/8/2013 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل ’’خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر ‘‘ کا افتتاح 
خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر 24گھنٹے کارکنان اور اہل محلہ کو بلامعاوضہ فوری طبی امداد فراہم کرتا رہے گا ۔ ڈاکٹر نصرت
یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم پر ایسے قابل فخر قائد کا سایہ ہے ، اللہ تعالی ہمارے محترم قائد کو درازی عمر و صحت عطا فرمائے ۔ رضا ہارون
کراچی:۔۔۔08؍مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے کارکنان اور اہل محلہ کو طبی امداد کی فوری فراہمی کی غرض سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے نزدیک ’’خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر ‘‘ کا افتتاح کیا گیا ۔ تقریب کا افتتاح ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کیا جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر نصرت ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی رضاہارون، گلفراز خٹک، یوسف شاہوانی ،ارشاد کمالی ، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت اہل محلہ کے معززین بھی موجود تھے۔ میڈیکل سینٹر میں مختلف امراض کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید ترین آلات اور ادویات بھی موجود ہیں، میڈیکل سینٹر میں موجود ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ و مستعد طبی عملہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور اہل محلہ کو صحت کی سہولیات 24گھنٹے بلامعاضہ فراہم کرنے کیلئے موجود ہونگے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت نے کہا کہ ان تمام فلاحی کاموں کا محور جناب الطاف حسین کی ذات گرامی ہے جن کی ہدایات پر ہم کارکنان اور عوام کو ہر سہولت فراہم کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی رضا ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد جناب الطاف حسین اپنے کارکنان اور عوام سے بے حد انسیت اور محبت رکھتے ہیں اور ان کی ہر ضرورت کو جس طرح محسوس کرتے ہیں اس جدید اور مکمل میڈیکل سینٹر کا قیام اس کی ایک روشن مثال ہے جو قائد تحریک کو ملک کے دیگر رہنماؤں سے منفرد اور ممتاز بناتی ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم پر ایسے قابل فخر قائد کا سایہ ہے ، اللہ تعالی ہمارے محترم قائد کو درازی عمر و صحت عطا فرمائے (آمین)۔ اس موقع پر انچارج میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر فاروق جمیل نے بھی شرکاء سے خطاب میں میڈیکل سینٹر کی خصوصیات سے آگہی فراہم کی۔
 
 

12/22/2024 5:43:54 PM