Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کسی صورت پاکستان پر مذہبی انتہا پسندوں کا قبضہ نہیں ہونے دے گی ۔ عباد الرحمان


ایم کیو ایم کسی صورت پاکستان پر مذہبی انتہا پسندوں کا قبضہ نہیں ہونے دے گی ۔ عباد الرحمان
 Posted on: 3/8/2013 1
ایم کیو ایم کسی صورت پاکستان پر مذہبی انتہا پسندوں کا قبضہ نہیں ہونے دے گی ۔ عباد الرحمان
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امداد کے لئے جاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب 
واشنگٹن ڈی سی : 08؍ مارچ 2013ء 
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سانحہ عباس ٹاؤن اور پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈاکی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سمیت چیپٹر انچارجز، چیپٹر کمیٹیز کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے انچارجزنے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے سانحہ عباس ٹاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعہ کو مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبانائزیشن کا افریت فاٹا سے خیبرپختون نخواہ اور بلوچستان سے ہوتا ہوا اب کراچی پر نازل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو صوبوں کو تباہی اور بربادی کا شکار بنانے والی یہ کالعدم انتہا پسند تنظیمیں اب پاکستان کی شہ رگ کراچی پر حملہ آور ہیں اور ان کا مقصد پاکستان پر انتہا پسندوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کسی صورت بھی پاکستان پر مذہبی انتہا پسندوں کا قبضہ نہیں ہونے دے گی۔ عبادالرحمان نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کو تیز کردیا گیا ہے اور کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکا کر ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مساجد ، امام بارگاہوں ، درگاہوں اور خانقاہوں پر حملے ہوں یاشیعہ کمیونٹیوں کی نسل کشی کا گھناؤنا عمل صرف ایم کیو ایم ہی نے مذہب، فرقے، رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ان دہشت گرد حملوں پر نہ صرف بھر پور آواز احتجاج بلند کی بلکہ دہشتگردی کا شکار متاثرین کی امداد کے لئے بھی ایم کیو ایم کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مظلوم عوام ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور وہ اپنے اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران نے اجلاس کے شرکاء کو ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈا یونٹس کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امداد کے لئے جاری مہم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکہ اور کنیڈا کے ذمہ داران کو کہا کہ وہ اپنی مہم کو مزید تیز کر دیں۔ پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں اور زیادہ سے زیادہ امداد سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کیلئے پہنچائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ آنے والے آئندہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم ملک بھر سے بھر پور انداز سے حصہ لے گی۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان، ہمدردوں اور حق پرست پاکستانی کمیونٹی سے سے اپیل کی کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کیلئے اپنے عطیات جمع کرائیں۔آخر میں سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی درازئی عمر کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔

12/22/2024 6:02:13 PM