جناب الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھر خصوصا سندھ اور کراچی میں نماز جمعہ کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد
شہداء کی مغفرت، لواحقین کے صبرجمیل سمیت ملک کی بقاء و سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئی
کراچی:۔۔۔08؍مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی اپیل پرملک بھرخصوصاًسندھ اورکراچی میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام کی جانب سے نمازجمعہ کے بعدمساجداورامام بارگاہوں میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔دعائیہ اجتماعات میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام نے سانحہ عباس ٹاؤن کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکیت اوردرندگی قراردیا۔انہوں نے سانحہ عباس ٹاؤن اورسانحہ کوئٹہ سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں نشانہ بننے والے تمام شہریوں اوران کے اہلخانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔دعائیہ اجتماعات میں دہشت گردی کے واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پرخصوصی دعائیں کی گئی جس میں سوگوارلواحقین و غم ذدہ خاندانوں کیلئے صبرجمیل،زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی ،تباہ شدہ گھروں کی بروقت تعمیر، پریشانیوں سے نجات ،ملک سے قتل وغارت اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے اور معصوم شہریوں کی جان ومال کے تحفظ سمیت ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔