اسپتال میں بانی وقائدجناب الطاف حسین کی عیادت کرنے والوں کا تانتا
لندن کے اسپتال میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہواہے۔ ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، مختلف چیپٹرکی کمیٹیوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے اسپتال میں زیرعلاج جناب الطاف حسین کی عیادت کی ۔ کارکنوں نے قائد تحریک کی خیریت دریافت کی ،ان کی صحتیابی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں کیں اور انہیں گلدستے پیش کئے ۔کارکنوں نے اپنے اپنے اہل خانہ اورعزیزواقرباء کی جانب سے بھی جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ جناب الطاف حسین نے عیادت کے لئے آنے والے کارکنوں کوبھی دعائیں دیں اوردنیا بھر سے دعاؤں کے پیغامات بھیجنے والے کارکنوں اورعوام کاشکریہ اداکیا۔
20جولائی 2025ئ
لندن