مانچسٹریونٹ کے سیکریٹری نشرواشاعت محمد مرتضی علی اور PIB سیکٹر کے وفاپرست کارکن سلمان خان کی زوجہ نمی بانو کی علالت پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
وفاپر ست عوام وکارکنان محمدمرتضیٰ علی اور نمی بانو کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔21،جولائی2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے با نی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے سیکریٹری نشرواشاعت محمد مرتضی علی اور پی آئی بی سیکٹر کے وفاپرست کارکن سلمان خان کی زوجہ نمی بانو کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے وفاپر ست مائوں ،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ محمدمرتضیٰ علی اور نمی بانو کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔
٭٭٭٭٭