Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے


پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے
 Posted on: 12/17/2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #Parachinar اگرچہ پاراچنار میں گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی ہے لیکن گزشتہ دوماہ سے جاری جھڑپوں، آبادیوں اورقافلوں پر حملوں اور تشدد کے واقعات میں سینکڑوں معصوم وبے گناہ افرادجاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں، دوماہ سے پاراچنار کا علاقہ محاصرے میں ہے، آمدورفت مکمل طورپربند ہے جس کے باعث پاراچنارمیں غذائی اجناس، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے۔ صورتحال دن بدن سنگین سے سنگین تر ہوتی جارہی ہے لیکن افسوس کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہی ہیں اور پاراچنار کے عوام کو درپیش اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے کسی بھی جانب سے کسی قسم کے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔  میں وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اورمسلح افواج کی قیادت سے مطالبہ کرتاہوں کہ خدارا پاراچنار کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھاجائے اور وہاں مسلسل سنگین حالات اورآمدورفت کی بندش کی وجہ سے خوراک اورادویات کی شدید قلت کافوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر وہاں خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ dawn.com/news/1878429/o Markets in Parachinar have reopened but residents are stranded without food and medicine in more remote parts of Kurram district.—AFP

12/21/2024 8:41:04 AM