Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا تحریکی جدوجہد میں جانوں نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اجتماعات منعقد کئے گئے ،شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا


 ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا  تحریکی جدوجہد میں جانوں نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اجتماعات منعقد کئے گئے ،شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
 Posted on: 12/9/2024

ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
 تحریکی جدوجہد میں جانوں نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اجتماعات منعقد کئے گئے ،شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
کراچی اورحیدرآباد کے علاوہ سکھر، میرپورخاص ، نوابشاہ، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوآدم،سانگھڑ، عمرکوٹ اوردیگرشہروں میں بھی یوم شہداکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی 
یوم شہدا  پر لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی 
برطانیہ کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، پرتگال، ساؤتھ افریقہ اورخلیجی ریاستوں میں بھی قرآن خوانی اورتعزیتی اجتماعات کئے گئے

لندن…9  دسمبر 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی اپیل پر پاکستان اوردنیاکے مختلف ممالک میں اوورسیز یونٹوں میں یوم شہدامنایاگیا اورتحریک کی جدوجہد میں اپنی جانوں  کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں شہیدوں کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اجتماعات منعقد کئے گئے اورشہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں شہیدوں کی روحوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں، شہیدوں کے لواحقین ،خواتین، بزرگوں نے کراچی میں عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں یادگارشہدااوریاسین آباد میں شہداقبرستان میں جاکر شہیدوں کی قبروں پر جاکرپھول چڑھانے کی کوشش کی لیکن پولیس رینجرز نے انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی اورگرفتاریاں کی گئیں۔ اسی طرح حیدرآباد میں بھی کارکنوں اورعوام کوفاتحہ پڑھنے کیلئے شہداقبرستان جانے نہیں دیاگیا۔ کراچی اورحیدرآباد کے علاوہ سکھر، میرپورخاص ، نوابشاہ، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوآدم ،سانگھڑ، عمرکوٹ اوردیگر شہروں میں بھی یوم شہداکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جن میں کارکنوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ پنجاب میں بھی شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ 
پاکستان کے علاوہ اوورسیزیونٹوں میں ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدا کے اجتماعات کئے گئے ۔ یوم شہدا کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا،دیگر ارکان، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، کارکنوں اور خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تحریک کے تمام شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ برطانیہ کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، پرتگال، ساؤتھ افریقہ اورخلیجی ریاستوں میں بھی قرآن خوانی اورتعزیتی اجتماعات کئے گئے جن میں کارکنوں ، ذمہ داروں اوران ممالک میں تحریکی ہمدردوں نے شرکت کی ۔ 

٭٭٭٭٭


































12/17/2024 7:16:58 PM