Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز کی جانب سے شہیدوں کی یادگار اورشہداقبرستان کی ناکہ بندی کرنا، انہیں سیل کرنااورشہیدوں کے لواحقین ، ماؤں بہنوں، بزرگوں، بچوں اور ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کوشہیدوں کی یادگاراورشہداقبرستان جانے سے روکنے اور ان کی گرفتاریاں سراسرظلم وبربریت اورسفاکیت ہے۔


 ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز کی جانب سے شہیدوں کی یادگار اورشہداقبرستان کی ناکہ بندی کرنا، انہیں سیل کرنااورشہیدوں کے لواحقین ، ماؤں بہنوں، بزرگوں، بچوں اور ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کوشہیدوں کی یادگاراورشہداقبرستان جانے سے روکنے اور  ان کی گرفتاریاں سراسرظلم وبربریت اورسفاکیت ہے۔
 Posted on: 12/10/2024

ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز کی جانب سے شہیدوں کی یادگار اورشہداقبرستان کی ناکہ بندی کرنا، انہیں سیل کرنااورشہیدوں کے لواحقین ، ماؤں بہنوں، بزرگوں، بچوں اور ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کوشہیدوں کی یادگاراورشہداقبرستان جانے سے روکنے اور  ان کی گرفتاریاں سراسرظلم وبربریت اورسفاکیت ہے۔ یہ مظالم 26نومبر کواسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر کئے جانے والے مظالم کی عکاس ہیں۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کی زرداری حکومت نے اپنے ظلم وبربریت سے جنرل ضیاکے مارشل لا کوبھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔ آج جس طرح پیپلزپارٹی کی زرداری حکومت نے یاسین آباد کے شہداقبرستان اورحیدرآباد کے پکاقلعہ قبرستان پرتالے لگائے ہیں، اگراسی طرح کوئی حکومت پیپلزپارٹی کے گڑھی خدا بخش قبرستان پر تالے لگائے ، توزرداری اوربلاول اوران کے خاندانوں کے دلوں پر کیاگزرے گی۔ 
کراچی میں مائیں بہنیں لاالہ کاوردکرتے ہوئے اورہاتھوں میں قرآن مجید لئے ہوئے تھیں لیکن ان پرتشددکیاگیا، قرآن مجید کی توہین کی گئی، نوجوانوں اوربزرگوں کوگرفتارکیاگیا، ان پر تشدد کیاگیا۔اسی طرح حیدرآباد میں بھی گرفتاریاں کی گئیں اورکارکنوں پر دہشت گردی کامقدمہ بنایاگیا۔میں اس ظلم کی شدیدمذمت کرتاہوں۔ظالم حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ اپناظلم بندکریں اور خداکے قہرسے ڈریں۔
میں مطالبہ کرتاہوں کہ تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوران پر قائم مقدمہ ختم کیاجائے کیونکہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ 
 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تمام ملکی اوربین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان مظالم کے خلاف آواز احتجاج بلندکریں۔ 
میں کراچی اورحیدرآباد میں تمام ترریاستی جبروتشدد، گرفتاریوں، چھاپوں اورمظالم کے باوجود یوم شہدا پر اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نکلنے والی ماؤں،بہنوں، بزرگوںاوراپنے سچے وفاپرست ساتھیوںکوشاباش اورسلام پیش کرتاہوں ۔ 
میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام تحریکی شہیدوں کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات بلند فرمائے۔ 



12/11/2024 3:00:00 PM