یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی
قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا،ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، دیگرذمہ داروں، کارکنوں اور خواتین کی شرکت
تحریک کیلئے شہیدوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن… 9 دسمبر 2024ئ
ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدا کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا،دیگر ارکان،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عبدالحفیظ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین، ایم کیوایم برطانیہ کے چیپٹر انچارجز، کارکنوں اور خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تحریک کے تمام شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ تحریک کے ہزاروں شہیدوں نے پاکستان میں مہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم قوموں کے حقوق کے حصول اورانصاف کے نظام کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے۔ ان شہیدوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔شہیدوں نے جس عظیم مقصد کی خاطر قربانیاں دی ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔