اللہ تعالیٰ کا شکرہےکہ اس نےپشتون قومی گرینڈ امن جرگے کےحوالےسےمیرےالفاظ کو پوراکردکھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الطاف حسین میں ،اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ شکر بجالاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے بروزمنگل مورخہ 8،اکتوبر2024ء کومیرے ایک وڈیولاگ میں کہے گئےالفاظ کو پوراکردکھایا۔میں نے 8 اکتوبر کواپنے وڈیولاگ میں PTM پر لگائی جانے والی پابندی کی نہ صرف مذمت کی تھی بلکہ اس پابندی کےخاتمے کامطالبہ بھی کیاتھااور اس سے بڑھ کر میں نے یہ الفاظ اداکیے تھے کہ 11، اکتوبر 2024ء کو صوبہ خیبرپختونخواکےضلع خیبر میں پشتون قومی گرینڈ امن جرگہ ضرور ہوگا اور ساتھ ساتھ میں نے وفاقی حکومت کو متنبہ بھی کیاتھا کہ اگر وفاقی حکومت نے اس جرگے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج انتہائی بھیانک پربرآمد ہوں گے لہٰذا وہ جرگے کے انعقاد کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔ میں نے 8 اکتوبر کو واضح طورپر کہاتھاکہ پشتون قومی گرینڈامن جرگہ 11،اکتوبر2024ءکو ضرورہوگا، ضرورہوگا، ضرورہوگا۔ خداتعالیٰ کا شکرہےکہ اُس نےمیری اس بات کو پوراکردکھایا، تمام تررکاوٹوں کےباوجود اورمعصوم پشتونوں پر حکومت کی جانب سے کی جانےوالی فائرنگ سےشہید وزخمی ہونےوالوں کی قربانیوں کی بدولت پشتون قوم نےاپنےاتحاد کاایسامثالی مظاہرہ کیا کہ حکومت کی تمام ترسازشیں زیرہوگئیں اورآج ضلع خیبر میں پشتون قومی گرینڈ امن جرگے کاباقاعدہ آغازہوچکا ہے۔ اس جرگے کےانعقاد میں تاخیرکی وجوہات بیان کرتےہوئے مشرمنظورپشتین @ManzoorPashteen نےاپنے وڈیوپیغام میں کہاہےکہ تاخیر اس لئے ہوئی کہ حکومت نے راستے بند کردیئے تھےاورخیموں ،اسکرین اور دیگرضروری سامان کو جرگےکے مقام تک پہنچنے نہیں دیا گیاتھا۔ میں ایک مرتبہ پھر حکومت سےاپیل کرتاہوں کہ تین روزہ پشتون قومی گرینڈامن جرگے کی راہ میں زرہ برابر بھی سازشی ہتھکنڈے استعمال نہ کیےجائیں ورنہ اس کےسنگین نتائج ریاست کوبھگتنے پڑیں گے۔ الطاف حسین 11،اکتوبر2024ء #Welcome2PashtunNationalJirga #PashtunNationalCourt110ctober #PashtunNationalJigra11Oct اللہ تعالیٰ کا شکرہےکہ اس نےپشتون قومی گرینڈ امن جرگے کےحوالےسےمیرےالفاظ کو پوراکردکھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ،اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ شکر بجالاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے بروزمنگل مورخہ 8،اکتوبر2024ء کومیرے ایک وڈیولاگ میں کہے گئےالفاظ کو پوراکردکھایا۔میں نے 8 اکتوبر… pic.twitter.com/cBZ95YYJCO — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) October 11, 2024