خیبرپختونخوا میں پشتونوں کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن انتہائی قابل مذمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج 9اکتوبر2024کی تاریخ اور بدھ کادن ہے۔ لندن وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے مجھے صوبہ خیبرپختونخوا سے ایک ساتھی نے فون کرکے بتایا ہے کہ صوبے کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور کے پی کے کی پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے تحت گرینڈ پشتون قومی جرگے اور پشتونوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور متعدد پشتون کارکنوں کے علاوہ اس کریک ڈاؤن کی کوریج کرنے کی پاداش میں ایک صحافی احسان نسیم کو بھی گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کردیا ہے۔ میں KPKپولیس کی جانب سے پشتون قوم کے اظہار رائے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے اور پشتونوں کواظہار رائے کے حق سے محروم رکھنے کے اس عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میں، وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور PTIکے رہنماؤں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو جلسے جلوس اور احتجاج کاحق حاصل ہے تو اس حق سے مظلوم پشتونوں کو کیوں محروم رکھاجارہا ہے؟ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے رہنمااحتجاج کیلئےاسلام آباد کے ڈی چوک پر کیوں جمع تھے؟ اس احتجاج میں شرکت کرنے والے علی امین گنڈا پور اسلام آباد پہنچنے کے باوجود ڈی چوک پر پُرامن مظاہرین کے ساتھ کیوں دکھائی نہیں دیئے؟ اور اسلام آباد سے کیوں بھاگے؟ ایک جانب PTIاحتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس کرنا اپنا آئینی، قانونی اور جمہوری حق قرار دیتی ہے اور دوسری جانب KPKکی پولیس کے ذریعےپشتونوں کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے،کیا یہ تحریک انصاف کی دہری پالیسی نہیں ہے؟ جب مجھے PTMکے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاع ملی تو میں نے فوری اس اطلاع کی تصدیق کرائی اور تصدیق کے بعد اس ظالمانہ عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کررہا ہوں۔ @PTIofficial کے تمام رہنماءاور وزیراعلی خیبرپختونخوا پوری پشتون قوم کو جواب دیں کہ آپ کی حکومت میں پولیس نے پشتون قوم کے خلاف اتنا بڑا آپریشن کیوں اور کیسے شروع کیا ہے؟ میں، علی امین گنڈا پور سےمطالبہ کرتا ہوں کہ پشتونوں کے خلاف یہ ظالمانہ آپریشن بند کرائیں ، پشتونوں کو جلسے جلوس کا حق دیا جائے، پشتونوں کے خلاف سرکاری غنڈہ گردی بند کرائی جائے، تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیاجائے اور اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور،پشتونوں کے خلاف ظالمانہ اورسفاکانہ آپریشن بند نہیں کرا سکتے تو وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیں ۔ الطاف حسین #StateDeclaresWarOnPashtuns @ManzoorPashteen@ PTMOfficial #PashtunNationalJirga11Octobe خیبرپختونخوا میں پشتونوں کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن انتہائی قابل مذمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج 9اکتوبر2024کی تاریخ اور بدھ کادن ہے۔ لندن وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے مجھے صوبہ خیبرپختونخوا سے ایک ساتھی نے فون کرکے بتایا ہے کہ صوبے کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور کے پی کے… pic.twitter.com/4LlpFGk0m5 — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) October 9, 2024