Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اوروہاں کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہیں ، ان کی موجود گی میں پشتون تحفظ مووومنٹ کی جانب سے 11 اکتوبر کو خیبرمیں ہونے والے پشتون گرینڈ جرگہ کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں پر حملے اورانہیں آگ لگانے کے واقعات سوالیہ نشان ہیں؟ .الطاف حسین

 Posted on: 10/3/2024

PTMوالے پرامن  طورپر  11  اکتوبر کواپنے گرینڈ جرگہ کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن خیبرپختونخوا کی پولیس  بلاجوازاوربلا اشتعال PTM  کے کیمپوں پر فائرنگ کررہی ہے، شیلنگ کررہی ہے اورانہیں آگ لگارہی ہے۔
میں تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے سوال کرتاہوں کہ خیبر پختونخوا کی پولیس آپ کی ماتحت ہے پھر آپ کی  حکومت میں  PTMکے کیمپوں پر حملے کیوں ہورہے ہیں؟  ان کیمپوں کو  آگ کیوں لگا ئی جارہی ہے؟آپ پشتون تحفظ مووومنٹ اوراس کے سربراہ منظورپشتین سے سیاسی ونظریاتی اختلاف رکھیں لیکن سیاسی ونظریاتی اختلاف کی بنیادپر PTM کے اجتماعات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا، ان کے کیمپوںپر حملے کرنا، انہیں آگ لگادینا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ آپ کی حکومت  پشتون تحفظ موومنٹ کے  خلاف جو کچھ کررہی ہے ، اگراسی طرح مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ، پنجاب ، سندھ  اوربلوچستان کی  حکومتیں بھی تحریک انصاف کے جلسوں، جلوسوں  کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کریں،آپ کے کیمپوں پر حملے کریں، انہیں آگ لگائیں تو کیا  وہ جائز ہوگا ؟   
 میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے  اپیل کرتاہوں کہ وہ  PTM کے کیمپوں پر حملوں کافوری نوٹس لیں اوراپنے آئی جی، ایس پی، ڈی ایس پی اور  پولیس کے دیگرحکام سے جواب طلب کریں  اوراس بارے میں عوام کو حقائق سے آگاہ کیاجائے۔ 
میں پشتون تحفظ مووومنٹ کے تمام رہنماؤں اوراس کے سربراہ منظورپشتین کو یقین دلاتاہوں کہ میں PTM کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں اورمظالم کی بھرپورمذمت کررہاہوں اورکرتارہوں گا۔ 

الطاف حسین
(ٹک ٹاک پر 123ویں  ہنگامی فکری نشست سے خطاب)
3  اکتوبر 2024ئ

12/21/2024 10:18:03 PM