Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

By-Election NA-245 and PS-115

ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں،الطاف حسین
08 Apr 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم لڑائی جھگڑا اور بغض عناد نہیں بلکہ امن ومفاہمت کی فضاء چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب ایم کیوایم کے مرکرزنائن زیرو عزیزآباد اور حیدرآبادمیں زونل آفس پر مبارکبادکیلئے جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردنوجوانوں،بزرگوں اورخواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تصاویر:کراچی
تصاویر:حیدر آباد
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے
04 Apr 2016
پی ایس 115کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار فیصل فیق کی انتخابی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 9کے علاقوں ہاشوانی اسپتال ، قصائی چوک اور چھ سوچوک ورک شاپ میں کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں جبکہ یوسی 11جھنڈا چوک ، انکوائری آفس اوربلال روڈ میں گھر گھر عوام سے رابطہ کیا گیا 
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے
04 Apr 2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن حیدری مارکیٹ پر بڑا انتخابی جلسہ ہوا جبکہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں اور گھر گھر عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے
قومی اسمبلی کی نشست NA-245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد
02 Apr 2016
قومی اسمبلی کی نشست NA-245 کے لئے 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں عظیم الشا ن انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا۔
ضمیر فروش ٹولے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا جواب نہیں دیں گے بلکہ ہر سازش ہر پروپیگنڈے کے باوجود قائد تحریک کی رہنمائی میں اپنی منزل کی جانب روا ں دواں رہیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
02 Apr 2016
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 پر 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدری مارکیٹ پارکنگ ایریا نارتھ ناظم آباد میں انتخابی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال سمیت بڑی تعداد میں حلقہ NA-245 کی حق پرست عوام نے شرکت کی
تصاویر
مائنس الطاف فارمولاایک بارپھر ناکام ہوگا،وسیم اختر
02 Apr 2016
ایم کیوایم کے نامزدمیئرکراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ مائنس الطاف فارمولاایک بارپھر ناکام ہوگا،پی ایس 115الطاف حسین کے چاہنے والوں کاعلاقہ ہے جہاں کے عوام نے ہمیشہ الطاف حسین کے نامزدامیدوارکو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایاہے
تصاویر
مجموعی خبر
02 Apr 2016

cمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115میں7اپریل کوہونیو الے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدوارفیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں واٹرگراؤنڈ،خداداد چورنگی نزدلائنزایریامیں بڑی کارنرمیٹنگ منعقدکی گئی
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11میں پتنگ میلہ اور سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 7اور 8میں انتخابی ریلیوں کا انعقاد
02 Apr 2016
پی ایس 115کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11میں پتنگ میلہ منعقد ہوا جبکہ سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 7اور 8میں انتخابی ریلیاں نکالی گئیں 
تصاویر
ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے والی قوتیں تعصب کا مظاہرہ کرکے قومی یکجہتی کو نقصان اور جمہوریت اور سیاسی نظام میں دراڑیں ڈالنے کا گھناؤنا عمل کررہی ہیں ، نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال
01 Apr 2016
این 245کے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار محمد کمال اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 16تکون پارک ، یوسی 17اسلم مارکیٹ بلاک Dاور یوسی 23عرفان ٹاؤن میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کیا 
تصاویر
این اے 245اور پی ایس 115کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ کو حیدر ی مارکیٹ پارکنگ اور واٹر گراؤنڈ نزد خداداد چورنگی پر بڑے انتخابی اجتماعات منعقد ہوں گے
01 Apr 2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال اور پی ایس 115کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں 2، اپریل بروز ہفتہ کو بڑے انتخابی اجتماعات منعقد ہوں گے
تصاویر
پی ایس 115کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام لائیزایریا ٹاؤن سے بڑی ریلی نکالی گئی
01 Apr 2016

متحدہ قومی موومنٹ کے پی ایس 115کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوا ر فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز لائینز ایریا ٹاؤن سے بڑی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی سربراہی نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کی
جناب الطاف حسین اور مہاجروں کو اپنائے بغیر ملک میں رائج سیاسی اور جمہوری قوانین پر عمل پیرا نہیں
31 Mar 2016

پی ایس 115کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے برابری اور یکسانیت کے اصول پر عمل پیرا ہونا گا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین شروع دن سے ہی ملک میں قومی یکجہتی کے قیام کی عملی جدوجہد کررہے ہیں اور ان کی پرامن جدوجہد تمام قومیتوں کے مظلوم عوام کیلئے مشعلِ راہ ہے
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم
30 Mar 2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام کا اعتماد آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین پر ہے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کو قتل و غارتگری ، چھاپے گرفتاریوں اور کارکنان کو لاپتہ کرنے کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز نہیں روکاجاسکتا ہے
تصاویر
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم
30 Mar 2016
پی ایس 115کے 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں فیصل رفیق نے لائیزایریا ٹاؤن یوسی 09اور یوسی 10میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا جبکہ سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 07اور 08میں حق پرست شہداء کی رہائشگاہوں پر جاکر لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
تصاویر 
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک الطا ف حسین کے نامزد امیدوارفیصل رفیق کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری
27 Mar 2016
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے نامزدحق پرست امیدوارفیصل رفیق کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام حلقہ پی ایس 115کے مختلف علاقوں میں گھرگھررابطہ کیاجارہاہے ،الیکشن آفسز کاافتتاح اورکارنرمیٹنگزمنعقد کی جاررہی ہیں، جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل،منتخب حق پرست اراکین اسمبلی،ٹاؤن ویوسی چیئرمین ،وارڈکے نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران شرکت کرکے عوام سے رابطہ کررہے ہیں
ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے صرف کھوکھلے دعوے نہیں کئے بلکہ عملی طور پر غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کراکر ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا،محمد کمال
27 Mar 2016
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 کی نشست پر 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جاری انتخابی مہم کا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسین اور ذرین مجید نے جائزہ لیا 
تصاویر
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 115کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم
26 Mar 2016
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 115کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں فیصل رفیق نے گزشتہ روز لائیزایریا ٹاؤن کی یوسی 7کے وارڈ 4اور یوسی 9میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا 
تصاویر
حلقہ 245میں ہونے وا لے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے
25 Mar 2016
ضمنی الیکشن برائے قومی اسمبلی حلقہ 245کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال ملک نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مقبولیت میں ذرہ برابر کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور وہ عناصر جو مائنس الطاف حسین کی سازش پر عمل پیرا ہیں انہیں خود اپنے منہ کی کھانا پڑے گی
تصاویر
عوام کی بلاامتیاز رنگ و نسل، مذہب و مسلک اور بے لوث خدمت ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور ایم کیو ایم کا منشور ہے۔ نامزد حق پرست امیدوار پی ایس ۔۱۱۵ فیصل رفیق
25 Mar 2016
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لائنزایریا کی یوسیز 07، 09، 10 اور 11 میں علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا اور انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے
24 Mar 2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست امیدوار محمد کمال اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز نارتھ کراچی کی یوسی 4الیون اے اور یوسی 15ناگن چورنگی پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقریبات بھی منعقد ہوئیں جن میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کو ضمنی لیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی 
تصاویر
این اے 245کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد کمال نے ناظم آباد گلبہار ٹاؤن کی یوسی 46، 47اور 48میں مزید 3،الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا
23 Mar 2016
این اے 245کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہا ہے کہ 7اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عوامی ووٹ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی اور موقف پر ایک مرتبہ پھر مہر ثبت کردیں گے اور جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے ، بے بنیاد الزامات اور ان کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی اوقات سب کے سامنے عیاں ہوجائے گی
تصاویر

این اے 245کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمدکمال نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا
22 Mar 2016
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد کمال نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز این اے 245کی یوسی 16شادمان ٹاؤن ، یوسی 17سخی حسن ، یوسی 19حنیف میڈیکل اور یوسی 20پہاڑ گنج کے مقامات پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا
1
Page size:
select
Page: of 0
Items 1 to 0 of 0
 

SOCIAL MEDIA