Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 115کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11میں پتنگ میلہ اور سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 7اور 8میں انتخابی ریلیوں کا انعقاد


پی ایس 115کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11میں پتنگ میلہ اور سوسائٹی ٹاؤن  کی یوسی 7اور 8میں انتخابی ریلیوں کا انعقاد
 Posted on: 4/2/2016 1
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11میں پتنگ میلہ اور سوسائٹی ٹاؤن 
کی یوسی 7اور 8میں انتخابی ریلیوں کا انعقاد 
پتنگ میلہ کے شرکاء نے ایم کیوایم کے سہ رنگی رنگ کے پرچم پر مشتمل پتنگیں اڑائیں اور جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے 
انتخابی ریلیاں لائینز ایریا اور سوسائٹی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی واپس ٹاؤن آفسوں پر آکر اختتام پذیر ہوئیں
نام نہاد ٹولہ کے سرغنہ اور کارندوں نے اگر جناب الطاف حسین کے خلاف اپنی زبانوں کو لگام نہ دی وہ صبر کی اپیلیوں کے باوجود عوامی ردعمل سے ہرگز نہیں بچ سکتا ہے ، نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق 
کراچی ۔۔۔2، اپریل 2016ء 
پی ایس 115کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11میں پتنگ میلہ منعقد ہوا جبکہ سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 7اور 8میں انتخابی ریلیاں نکالی گئیں ۔ پتنگ میلہ اور انتخابی ریلیوں میں نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمود عبد الرزاق ، وقار شاہ ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی ۔ لائینز ایرٹاؤن کی یوسی 11میں منعقد کئے گئے پتنگ میلہ میں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ایم کیوایم کے سہ رنگی رنگ پر مشتمل پتنگیں اڑائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ اسی طرح انتخابی مہم کے سلسلے میں سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 7اور 8سے نکالی گئی انتخابی ریلیوں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تصاویر اورا یم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی لائینز ایریا ٹاؤن اور سوسائٹی ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں ، سڑکوں ، محلوں اور علاقوں سے گزرتی ہوئی واپس ٹاؤن آفسوں پرآکر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بے ہودہ زبان اور بد کلامی برداشت نہیں کی جائے گی اور جناب الطاف حسین کی شخصیت کارکنان و عوام کیلئے بہت زیادہ احترام کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ضمیر فروشوں کا ٹولہ اپنی عیاری ، مکاری اور چور بازاری سے عوام میں جانا پہچانا جارہا ہے اور اس ٹولہ کے سرغنہ اور کارندوں نے اگر جناب الطاف حسین کے خلاف اپنی زبانوں کو لگام نہ دی وہ صبر کی اپیلیوں کے باوجود عوامی ردعمل سے ہرگز نہیں بچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میر پورخاص میں نام نہاد ڈلہ کی عوامی طاقت کا اندازہ ہوچکا ہے اور ان کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ٹولہ کے سرغنہ اور کارندے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بدکلامی کرکے اپنی چوربازاری پرپردہ ہرگز نہیں ڈال سکتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کے اشارے پر اپنے اشتعال انگیز منصوبے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ فیصل رفیق نے ریلیوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو پتنگ کے انتخابی نشان پر اپنی مہر لگائیں اور جناب الطاف حسین کے خلاف بدکلامی کرنے والے ٹولہ کو اسٹیبلشمنٹ کے خمار سے باہر نکال دیں ۔

4/20/2024 3:55:35 AM