مائنس الطاف فارمولاایک بارپھر ناکام ہوگا،وسیم اختر
مقررین خطاب پی ایس115
کراچی:۔۔۔2؍اپریل2016ء
ایم کیوایم کے نامزدمیئرکراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ مائنس الطاف فارمولاایک بارپھر ناکام ہوگا،پی ایس 115الطاف حسین کے چاہنے والوں کاعلاقہ ہے جہاں کے عوام نے ہمیشہ الطاف حسین کے نامزدامیدوارکو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ایس 115میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ بڑی کارنرمنٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،کارنرمیٹنگ سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بھی خطاب کیا۔وسیم اخترنے کہاکہ ماضی کی طرح اس بار بھی قائدتحریک کانامزدحق پرست امیدواراس حلقے کانمائندہ منتخب ہوکرآئے گا۔ عوام ماضی سے زیادہ ووٹ ڈال کر یہ ثابت کردی گے منفی پرو پیگنڈہ ہماری جماعت پرکیاجارہا ہے، بلدیاتی الیکشن ہوکنٹونمنٹ یااین اے246کے انتخابات پرپیگنڈے کے باوجودعوام مقابلہ کررہے ہیں،کتنی ہی برائیاں اورالزامات لگالوہم نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاکہ 92سے آج تک ایم کیوایم کوتوڑنے والے کامیاب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی طاقت قائدکودلوں سے نہیں نکال سکتی۔نامزدڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرا نے کہاکہ میراپی ایس 115سے محبت کارشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا،پی پی حکومت سے ایم پی اے کوفنڈ نہیں ملے جس کی وجہ سے کام نہ کر سکے۔انہوں نے کہاکہ لائنز ایریا کے عوام قائد تحریک سے محبت کر تے ہیں جہاں بھی جلسہ ہو رہاہوں وہاں پہنچ جاتے ہیں، جو لوگ دعویدار بنا کر آرہے ہے ان سے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوپ کیا۔اختیار آپ لوگوں نے دلوانے ہیںیہ ہی راستہ ہے اس کی اس کی نشر کی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔لائنز ایریا کے ایک بڑ پر گروام میں جوقائد تحریک کی ہدایت پربنایا گیا پارک ، اسکول، ہسپتال اس میں شامل ہیں۔1947میں آباد ہو ا تھاکوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا 7اپریل کو پتنگ کے نشان کو ووٹ لگا کر اایسے کامیاب کرائیں اور قائد تحریک کے ہاتھ کو اورزیادہ مضبوط کریں۔نامزدامیدوارفیصل رفیق کہاکہ میراتعلق ایک غریب گھر سے ہے مجھے لائنز ایریا سے ٹکٹ دیا ہے کیونکہ میں نے اس محلے میں پرواش پائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک لندن میں رہنے کے باوجود غریب کا درد محسوس کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی غریب او رمتوسط طبقہ کو اس میں پہنچانا ہے۔ 87سے 2016تک اس پر کار بند ہیں ،40 سال سے پاکستان کے عوام کے لئے مشکلات برداشت کررہے ہیں عوام کے لئے با عث فخر ہے۔رکن سندھ اسمبلی محمود عبد الرزق نے کہاکہ آج پی ایس 115میں قیمتی انتخاب ہونے جارہے ہیں ۔قائد تحریک الطاف حسین خود الیکشن نہیں لڑاتے بلکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کرواکے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھجتے ہیں۔
تصاویر