مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔2؍اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115میں7اپریل کوہونیو الے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدوارفیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں واٹرگراؤنڈ،خداداد چورنگی نزدلائنزایریامیں بڑی کارنرمیٹنگ منعقدکی گئیں جس میں علاقے کے عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اورطلبہ وطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیااور انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر مہر صادر کر کے نامزدحق پرست امیدوار فیصل رفیق کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنانے اورایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنی سازشوں کوخاک میں ملادینے کی اپیلیں کیں۔قبل ازیں کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے سیدقاسم علی رضا،عادل خان،ارشدحسن ،محترمہ ریحانہ نسرین اور محمودعبدالرزاق دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ خدادادکالونی چورنگی کے واٹرگراؤنڈمیں ایم کیوایم کے نامزدامیدوارکی انتخابی مہم کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں گراؤنڈکوپنڈال کادرجہ دیکراس میں بڑااسٹیج بنایاگیاتھاجبکہ شرکاء کے لئے کرسیوں کااہتمام کیاگیاتھا۔پنڈال میں چاروں اطراف قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،رنگ برنگی جھالریں اورایم کیوایم کے پرچم لگائے گئے تھے جبکہ اسٹیج کے عقب میں خوبصورت اسکرین لگائی گئی تھی۔پی ایس 115میں ایم کیوایم کے نامزدامیدوارکی انتخابی مہم کے سلسلے منعقدہ جلسہ عام کے سلسلے میں علاقے کے عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاتھااوروہ لوگ اپنی فیملیزکے ہمراہ کارنرمیٹنگزمیں ریلیوں کی شکل میں شرکت کے لئے شام سے ہی جلسہ گاہ میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے ، کارنر میٹنگ میں عوام کی غیرمعمولی تعدادمیں شرکت کے باعث کارنرمیٹنگ نے جلسہ عام کی شکل اختیارکرلی تھی اورپنڈال کسی بڑے جلسے کامنظرپیش کررہاتھا۔ اس مو قع پر شرکاء کی جانب سے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ انتخابی کارنرمیٹنگز کو ایم کیو ایم ویب ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جاتارہا۔