ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے کہاہے کہ الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائدہیں او ر کسی بھی طرح کا پروپیگنڈہ عوام کوان سے دورنہیں کرسکتا۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی تیسری برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انکے دونوں بیٹے عالیشان اوروجدان بھی انکے ہمراہ تھے۔
شمائلہ عمران نے انٹرنیشنل میڈیا میں جناب الطاف حسین کے بارے میں شائع ہونے والی منفی رپورٹس کے بارے میں کہا کہ الطاف بھائی کے خلاف جتنے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ان کی مقبولیت میں اتنا ہی اضافہ ہورہا ہے۔ سازشیں کرنے والے الطاف بھائی کے خلاف کیسی ہی سازشیں کیوں نہ کرلیں وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔شمائلہ عمران نے کہا کہ