Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرعمران فاروق شہید، تحریک کے کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، الطاف حسین


ڈاکٹرعمران فاروق شہید، تحریک کے کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، الطاف حسین
 Posted on: 9/15/2013
ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت کا غم نہ ختم ہونے والا ایسا دکھ ہے جو زندگی بھر تازہ رہے گا
انشاء اللہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی
شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی پر قائد تحریک الطاف حسین کا شہید کو زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔15، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں نے جام شہادت نوش کرلیا لیکن کسی بھی باطل قوت کے سامنے سرجھکانا گوارا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں تحریک کے سینئر ساتھی ڈاکٹرعمران فاروق بھی ہم سے جدا کردیئے گئے اوران کی شہادت کا غم نہ ختم ہونے والا ایسا دکھ ہے جو زندگی بھر تازہ رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید، تحریک کے کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، ان کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی اور تحریک کے پرعزم ، مخلص اور بہادر کارکنان حق پرست شہداء کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر ظلم وستم اور جبرواستبداد کے باوجود ہمارا عزم ہے کہ حق پرست شہداء نے جس نیک مشن ومقصد کے حصول کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، ہم اس مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ تحریک کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنا ر ہوگی۔

12/7/2024 4:13:35 AM